ابنا: یمن کے شہر سعادہ میں حسین بدر الدین الحوثی کی باقیات کی تدفین کے دوران لاکھوں افراد نے اسرائیل مردہ باد اور امریکہ مردہ باد کے نعرے لگائے.
در اصل، حوثی مزاحمتی تحریک کے رہنما کو معزول آمر علی عبداللہ صالح کی حکومت میں دارالحکومت صنعا کی مرکزی جیل میں دفنا دیا گیا تھا. ملک میں اسلامی بیداری تحریک سے سوء استفادہ کرتے ہوئے صالح کے بعد اقتدار میں آنے والی یمنی حکومت نے بدر الدین کی باقیات کو ان کے خاندان کے سپرد کر دیا تھا.حسین بدر الدین الحوثی سنہ 2004 میں پہلی سعادہ جنگ کے دوران یمنی حکومت کی فوج کے ساتھ لڑائی میں جاں بحق ہو گئے تھے۔حوثیوں کے ایک ترجمان محمد عبد السلام نے برطانیہ کے تربیت یافتہ فیلڈ مارشل عبد ربہ منصور ہادی کی سربراہی میں، یمنی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے حوثی رہنما کی باقیات کی تدفین میں شرکت کرنے کے خواہشمند افراد کو ویزے جاری نہیں کيے۔ترجمان نے کہا کہ اس سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ موجودہ حکومت گزشتہ حکومت کے نقش قدم پر چل رہی ہے۔ایک انقلابی اور سرگرم سماجی کارکن فاضل سیانی نے کہا ہے کہ حوثی رہنما کو عالم اسلام میں اتحاد کی کوششوں اور مسلمانوں کے احترام و وقار کو بحال کرنے کے لئے یاد کیا جائے گا۔الحوثی شیعہ زیدیہ فرقے سے تعلق رکھنے والا ایک اہم قبیلہ ہے کہ جو یمن کے شمالی صوبے سعادہ اور اس کے دوسرے ہمسایہ صوبوں میں رہائش پذیر ہے۔ الحوثی یمن کی دو کروڑ پچاس لاکھ کی آبادی کا تقریبا 25 فی صد ہیں.2004 اور 2010 کے درمیان الحوثی یمنی حکومت کی فورسز کے ساتھ کئی جنگیں لڑ چکے ہیں. ان کے ساتھ یمن میں سماجی، مذہبی، اور اقتصادی سطح پر امتیازی سلوک روا رکھا جاتا ہے۔
.......
/169